• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ریاست کے پاس جامع پالیسی نہیں، شیعہ علماء کونسل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کو نسل پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے کو ئٹہ میں پولیس ٹرینگ سینٹر پر حملے کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس مظاہرے میں شیعہ علماء کو نسل کے پولیٹکل سیکر ٹری یعقوب شہباز، علامہ سجاد ہاتمی ،علامہ روح اللہ،علامہ کرم الدین واعظی، برادر مسلم رضا عابدی سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔مظاہرین سے خطاب میں علامہ کرم الدین واعظی اور یعقوب شہبازکا کہنا تھاکوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس ٹرینگ سینٹر پرافسوس ناک واقعہ میں 61افراد کی شہادت اور 116افراد کے زخمی ہونے کا واقعہ افسوس ناک ہے،زخمیوں میں ایف سی اور پاک فوج کے بھی اہلکار شامل ہیں گز شتہ کئی برس سے پا کستان میں یہ خونی کھیل کھیلا جارہا ہے،اس طرح کے واقعات آپر یشن ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان پر کئی سوالات اُٹھاتے ہیں کہ اتنے وسیع آپر یشن کے با وجود دہشت گردوں کی کارروائی افسوس ناک عمل ہے، کب تک عوام اور پولیس اور رینجرزاہلکار اپنے پیاروں کے جنا زے اٹھاتے رہیں گے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ریاست پا کستان کے پاس کوئی جامع پالیسی موجود نہیں ہے،عوام کو یہ حقا ئق بتائے جائیں کہ دہشتگردو کا اتنا منظم نیٹ ورک کس کی پشت پنا ہی پر چل رہا ہے اور اتنا وسیع سر مایہ دہشت گردی پر استعمال ہو نے کے لئے کہا سے آتا ہے یہ وہ سوالات ہیں کہ جن کے جوابات ریاست پاکستان کو دینے ہوگے کہ ریا ست میں ریا ست کس نے بنائی۔ ہم مطالبہ کر تے ہیں کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن صرف کراچی میں نہیں بلکہ پورے ملک میں بلا تفر یق کیا جائے کیو نکہ دہشت گرد کسی ایک علاقے یا صوبے سے نہیں بلکہ یہ ناسور پورے ملک کے گو شے کنار میں پھیلا ہوا ہے مدارسوں کی رجسٹر یشن اور اُن کے لئے بنائے جانے والے قا نون سے دہشت گردی کا خا تمہ نہیں ہو گا جب تک دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کو سزائے موت نہیں دی جائے گی۔
تازہ ترین