• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کی 29 ٹیسٹ میچز میں 19 ویں شکست

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم نے عالمی کرکٹ میں ستر اور اسی کی دہائی میں حکمرانی کی۔ پاکستان کے ہاتھوں ابوظہبی ٹیسٹ میں133رنز کی شکست 29 ٹیسٹ میچوں میں ویسٹ انڈیز کی19 ویں شکست تھی۔ نومبر 2013 سے 25 اکتوبر تک ویسٹ انڈین ٹیم مسلسل تنزلی کا شکار رہی ہے۔ یہی ویسٹ انڈین ٹیم جنوری 1982 سےدسمبر 1984 تک 27 ٹیسٹ میچوں میں ناقابل شکست رہی تھی ۔ کلائیو لائیڈ اور ویوین رچرڈز کے بعد ویسٹ انڈین کرکٹ تباہی سے دوچار ہے۔ مصباح الحق کہتے ہیں کہ دنیا کی صف اول کی ٹیم کی یہ تباہی دیکھ کر مایوسی ہوئی ہے۔
تازہ ترین