• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ میڈیا گروپ کی جانب سےابوظہبی میں دوسری پاکستان پراپرٹی نمائش کا انعقاد

کراچی(پ ر)جنگ میڈیا گروپ کی جانب سےابوظہبی میں دوسری پاکستان پراپرٹی نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے۔نمائش کا انعقاد انٹرنیشنل ریئل اسٹیٹ اینڈ انوسٹمنٹ شو (IREIS 2016)کے موقع پر ابو ظہبی نیشنل ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد ہو گی ،نمائش میں پاکستان میں ریئل اسٹیٹ کے حوالے سے سرمایہ کاری اور یو اے ای میں بسنے والے پاکستانیوں کوپاکستان میں ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئےفراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔نمائش 29 اکتوبر تک جاری رہے گی ۔نمائش کا افتتاح یواے ای میں پاکستانی سفیر معظم احمد خان کرینگے جبکہ اختتامی تقریب میں وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرام خان درانی مہمان خصوصی ہونگے۔نمائش کے انعقاد کیلئے پاکستانی سفارتخانے،وازرت ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور ایسوسی ایشن آف بلڈرز ایند ڈیولپرز کاتعاون حاصل ہوگا۔علاوہ ازیں کراچی ،لاہور،فیصل آباد،راولپنڈی ،اسلام آباد ،ملتان،پشاور،بہاولپور،کوئٹہ اور گوادر کے سرکردہ ڈیولپرز اور ایجنٹس سمیت پروفیشنلز اور پراپرٹی کنسلٹنٹس اس نمائش میں شریک ہونگے ۔
تازہ ترین