• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این بی پی اور بائیکو میں کیش مینجمنٹ کا معاہدہ

کراچی(پ ر)نیشنل بینک  آف پاکستان اور بائیکو  نے کیش مینجمنٹ کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے مطابق تمام بائیکو کے ڈیلرز کمپنی کیلئے اپنی ادائیگیاں ایڈوانسڈ ایم آئی ایس سسٹم کی مدد سے  ملک بھر میں موجود این بی پی کی کسی بھی  برانچ سے ٹرانسفر آف فنڈز کی صورت میں کر سکتے ہیں۔معاہدے پر دستخط کی تقریب این بی پی کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی جس میں بائیکو کے چیئرمین عامر عباسی ،سی ایف او اسداظہر صدیقی، گروپ خزانچی نعیم اصغر ملک، محمد سعد وحید،سید احمد اقبال اشرف،صدر این بی پی ،مدثر ایچ خان  اور احمد نسیم  سمیت دونوں اداروں کے اسٹیک ہولڈرز نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین