• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ ایریاز کی ڈسپنسریوں اور سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) ڈی جی ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس ہیڈکوارٹر میں اجلاس ہوا جس میں ڈائریکٹرز ایم ایل اینڈ سی کے علاوہ ملک کے بڑے کنٹونمنٹ بورڈز کے ایگزیکٹو افسران نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس میجر جنرل سید نجم الحسن کی زیرصدارت ہونیوالے  اجلاس میں راولپنڈی اور چکلالہ کینٹ بورڈز کے علاوہ ملک کے بڑے کنٹونمنٹس ایریاز میں موجود ڈسپنسریوں اور سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پہلے فیز میں پرائمری تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کر کے مڈل اور ہائی کیا جائیگا‘ اسکے بعد ان اداروں کا درجہ کالجز تک بڑھایا جائیگا۔ ڈسپنسریوں کے اوقات صبح 8سے رات 8بجے تک کرنیکی بھی ہدایت دی گئی۔ چکلالہ کینٹ کے ایریاز کے دو پرائمری سکول تلسہ روڈ اور سبزہ زار کو اپ گریڈ کر کے ہائی سکولوں کا درجہ جلد دیدیا جائیگا۔
تازہ ترین