• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے تجارت ہماری مجبوری نہیں،تاجر برادری متحدہے،رؤف عالم

  کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم نے کہا ہے کہ بھارت سے تجارت ہماری مجبوری نہیں ہے اگر کشیدگی جاری رہی توتجارتی تعلقات پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے اس سلسلہ میں ملک بھر کی کاروباری برادری متحد ہے، موجودہ حالات خطہ میں تجارت کیلئے سازگار نہیں جبکہ سارک چیمبر کا رول بھی کم ہو گیا ہے اسلئے ہم نے ای سی او اور ڈی ایٹ ممالک سے تجارت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کالا باغ ڈیم کی طرح سی پیک سیاست کی نذر ہو گیا تو یہ ملک کی بدقسمتی ہو گی۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم نے یہ بات بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو انہیں ایف پی سی سی آئی اسلام آباد آفس کی بلڈنگ کی تکمیل پر مبارکباد دینے کیلئے ملک بھر سے آئے تھے جن میں مہتاب الدین چاؤلہ، عبدالرحیم جانو، حاجی غلام علی،سلطان چاولہ، یحییٰ پولانی، انجم نثار، میاں زاہد حسین اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر یو بی جی او رایف پی سی سی آئی کے عہدیدار، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور لاہور کے چیمبروں اور مختلف تجارتی تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ عبدالرؤف عالم نے کہا کہ یو بی جی کے رہنماؤں افتخار علی ملک اور ایس ایم منیر کی قیادت اور سرپرستی میں ترقی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔
تازہ ترین