• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرمبادلہ کے ذخائر میں13کروڑ49لاکھ ڈالر کمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گزشتہ ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں کی مد میں13کروڑ70لاکھ ڈالرز کی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر13کروڑ49لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق 21اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح24 ارب32 کروڑ 65 لاکھ ڈالرز پر ریکارڈ کی گئی،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 14کروڑ9لاکھ ڈالرز کمی سے 19 ارب 32 کروڑ 8لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر کی سطح 60لاکھ ڈالرز اضافے سے 5ارب57لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئی۔
تازہ ترین