• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت کو سخت فیصلے کر نا ہونگے ، علامہ ناظر عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کو نسل پا کستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہاہے کہ کو ئٹہ میں دہشت گردو ںکی جانب سے پو لیس ٹر یننگ سینٹر پر حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کی قیمتی جانوں کا حساب ضرور ہونا چائیے دہشت گردوںاور اُن کے سہولت کاروں کو سرعام پھانسی دی جائے اور انہیں نشان عبرت بنا دیا جائے۔ دہشت گردوں کا یہ حملہ حکومت کی ناقص پا لیسیوں کا نتیجہ ہے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت کو سخت فیصلے کر نے ہونگے ورنہ دہشت گردی کا خاتمہ مشکل ہے علامہ ناظر عباس تقوی کا مزید کہنا تھا سا نحہ کو ئٹہ پولیس ٹر یننگ سینٹر میں شہید ہونے والے شہداء کے لئے آج نماز جمعہ کے بعد قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔
تازہ ترین