• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روڈ پر اکثر حادثات موٹر سائیکل سواروں کے ہوتے ہیں،ڈی ایس پی

پڈعیدن(نامہ نگار ) موٹروے پولیس کنڈیارو کی جانب سے کچے کے علاقے گورنمنٹ ہائی اسکول کمال ڈیرو میں روڈ سیفٹی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی موٹروے شفاعت حسین جعفری، ایڈمن آفیسر عبدالرشید سہتو ودیگر نے کہاکہ روڈ پر ہونے والے اکثر حادثات موٹرسائیکل سواروں کے ہوتے ہیں جو ہیلمنٹ پہنے بغیر گاڑی چلاتے ہیں جبکہ بچے بغیر تربیت کے موٹر سائیکل چلاتے ہیں جس کی وجہ سے بعد میں والدین کودشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقررین نے کہاکہ بڑی گاڑیوں کے مالکان اپنی ٹرانسپورٹ کے کمزور ٹائر عرصہ گزرنے تک چیک نہیں کرواتے جس کی وجہ سے چلتی گاڑیوں کے ٹائر اچانک پھٹ جاتے ہیں اور حادثات جنم لیتے ہیں۔ انہوں نے موٹرسائیکل استعمال کرنے والوں کو زور دیا کہ روڈ پر سفر کرنے سے قبل تسلی کرلی جائے کہ انہوں نے ہیلمنٹ پہن رکھا ہے، گاڑی کا اسٹینڈ اوپر ہے اور پیچھے سے بیٹھنے والی خاتون کا دوپٹہ یا کوئی کپڑا گاڑی کے پچھلے ٹائر سے فاصلے پر ہے۔ اس موقع پر ابراہیم جوکھیو، ممتاز شاہ، وفا طاہری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ بعد ازاں موٹروے پولیس کے افسران کے ساتھ ہائی سکول کے طلبہ و اساتذہ، شہریوں وصحافیوں نے ایک کلومیٹر روڈ سیفٹی واک بھی کی۔
تازہ ترین