• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھارو: غلام اللہ شہر میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا

گھارو (نامہ نگار) غلام اللہ شہر میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے شہر کو پانی سپلائی کرنے والی واٹر سپلائی اسکیم گذشتہ 2 روز سے بند پڑی ہے جس کے باعث شہری پانی خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں دوسری جانب غلام اللہ یونین کونسل کے چیرمین کا کہنا ہے کہ ملازمین کو 2 ماہ سے تنخوائیں ادا نہیں ہو پائی ہیں جسسے ملازمین سخت مالی بحران سے دوچار ہیں انھوں نے وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلے کا نوٹس لیں۔
تازہ ترین