• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ آسٹریلیا کے سیکورٹی ہیڈ کا دورہ بنگلہ دیش

کراچی ( اسپورٹس ڈیسک ) کرکٹ آسٹریلیا کے سیکورٹی ہیڈسین کوریل انگلینڈ کے دورہ بنگلہ دیش کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے ڈھاکہ پہنچ گئے ہیں ۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف نظام الدین چودھری کا کہنا تھا کہ کوریل کا دورہ بنگلہ دیش حوصلہ افزا ہے ۔ سین کوریل انگلینڈ ٹیم کیساتھ میرپور میں واقع شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے پہنچے ۔ نظام الدین چودھری کا کہنا تھا کہ ہم سین کوریل کی آمد سے واقف تھے ۔ سین کوریل ابھی کچھ دن یہاں مزید ٹھہریں گے ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آسٹریلین ہائی کمیشن بھی کوریل سے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سےمسلسل رابطے میں ہیں ۔ نظام چودھری نے کہا کہ یہ ایک حوصلہ افزا بات ہے ۔ یہ اس بات کی طرف بھی ایک اشارہ ہے کہ سیکورٹی وجوہات کے سبب آسٹریلیا 2015 میں ملتوی کئے گئے دورےکیلئےدوبارہ غور کر رہا ہے ۔ 
تازہ ترین