• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کار انشورنس کیلئے ایک سال قبل کے مقابلے میں 82 پونڈز زائد ادائیگی

لندن( جنگ نیوز) موٹرسٹس ایک سال قبل کے مقابلے میں کار انشورنس کے لئے تقریباً 82 پونڈ زائد ادا کررہے ہیں اور امکان ہے کہ اس میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ یہ انکشاف اے اے برٹش انشورنس پریمیم انڈکس کی رپورٹ میں کیا گیا ہے جس کے مطابق گزشتہ 12 ماہ کے دوران 16 اعشاریہ 3 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس طرح ایک ٹپیکل موٹر پالیسی 82 پونڈ اضافہ کی حامل ہوچکی ہے۔ جامع سالانہ کور کے لئے 585 اعشاریہ 84 پونڈ کی توقع کی جاسکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق انشورنس کلیمز کی وبا کور کی لاگت میں اضافے کا سبب ہے اور حال ہی میں انشورنس پریمیم ٹیکس میں دو اضافے ہوئے ہیں اے اے کے اندازے کے مطابق آئی پی ٹی میں حالیہ اضافے گزشتہ سال اوسط کار انشورنس پریمیم میں 18پونڈ اضافہ کا سبب ہے اور اس نے حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ آٹمن سٹیمنٹ میں اس ٹیکس میں مزید اضافہ نہ کرے۔ اے اے کے ڈائریکٹر انشورنس مائیکل لائڈ نے کہا ہے کہ ہم پھر مسلسل اضافے کا مشاہدہ کررہے ہیں جو ڈرائیورز کے لئے خراب خبر ہے اور اس کاخاتمہ نظر نہیں آرہا، ڈرائیور ایسے چھوٹے چھوٹے حادثوں پر کلیمز جمع کرارہے ہیں جو نظر انداز کئے جاسکتے ہیں۔ سروے کے مطابق نادرن آئر لینڈ کے موٹرسٹس گزشتہ 3ماہ کے دوران سب سے زیادہ متاثر نظر آئے، جہاں 11فیصد کے ساتھ لاگت 861پونڈ ہوچکی ہے۔ جبکہ سکاٹ لینڈ بدستور سستا ترین علاقہ ہے۔
تازہ ترین