• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ،اہم شخصیت کے فرنٹ مین محمد علی شیخ کی بازیابی گمشدگی سے متعلق درخواست نمٹادی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سندھ کی اہم شخصیت کے فرنٹ مین محمد علی شیخ کی گمشدگی سے متعلق درخواست محمد علی شیخ کی بازیابی کے بعد نمٹا دی ہے ، جمعرات کو دورکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی ۔ دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ محمد علی شیخ گھر واپس پہنچ گئے ہیں اور وہ درخواست پر مزید کارروائی نہیں کرنا چاہتے جس پر عدالت نے درخواست نمٹا دی ۔
تازہ ترین