• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر ایک طویل جنگ جلد حل ہوتا نظر نہیں آرہا، بھارتی سبکدوش کمانڈر ڈی ایس ہوڈا

کراچی(رفیق مانگٹ) بھارتی فوج کے سبکدوش ہونے والے شمالی کمانڈر کا کہنا ہے کہ تنازع کشمیر ایک’طویل جنگ‘ہے۔ رواں برس مقبوضہ جموں وکشمیر میں 60فوجی مارے گئے، بھارتی اخبار’ہندوستان ٹائمز ‘ نے لکھا کہ شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہوڈا نے دفتر میں اپنے آخری دن اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انہیں تنازع کشمیر کے خاتمے کاکوئی آسان حل نظر نہیں آتا یہ ایک طویل جنگ ہے جس پرطویل مدتی نقطہ نظر اپنانے کی ضرورت ہے۔سرکاری ذرائع نے پیشگوئی کی تھی کہ مقامی حریت پسندوں کے ساتھ یہ تنازع جلد ختم ہو جائے گا، ایسے میں ان کا تبصرہ اہم ہے۔ ہوڈا کا کہنا کہ کنٹرول لائن پر صورتحال کے جلد ٹھنڈا ہونے کا کوئی امکان نہیں اور کشمیر کے اندرونی حالات میں بھی بہت گرمی رہے گی۔ ہوڈا نے نگروٹہ حملے پر دستیاب قابل عمل انٹیلی جنس معلومات کے بارے میں رپورٹس کومسترد کردیا۔
تازہ ترین