• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعلیٰ سندھ کےگن مین میں ڈینگی کی تصدیق

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال میں زیر علاج مریض  میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی ہے ،تونسہ شریف کے رہائشی 32 سالہ اصغر ولد نذیر کو وارڈ 27 میں منتقل کیا گیا تھا ،مریض کراچی میں ایک سابق وزیراعلیٰ کا گن مین بتایا جاتا ہے ،جبکہ پہلے سے زیرعلاج دو مریضوں پیرووال خانیوال کے رہائشی 25 سالہ ذیشان اور میاں چنوں کے رہائشی 17 سالہ اسامہ کی ڈینگی بخار کی ٹیسٹ رپورٹس نیگیٹو آئی ہیں ، ذیشان کی کانگو بخار کی رپورٹ ابھی آنا ہے، دریں اثناء رواں سال پنجاب میں مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کے شبہ میں 5980 مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے 2478 میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی ہے ان میں سے 2303 مریضوں کا تعلق اسلام آباد سے ہے،24گھنٹوں میں رپورٹ ہونے والے 12 مریضو ں میں سے 8 میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی ہے۔
تازہ ترین