• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی نظام کو بیورو کریسی کی بھینٹ چڑھا دیا گیا:کونسلرز اتحاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) کونسلرز اتحاد ضلع ملتان کے صدر یوسف انصاری نے کہا کہ منتخب کونسلرز اختیارات نہ ہونے کے باعث اپنے حلقوں میں منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔ وہ گذشتہ روز بلدیاتی انتخابات کے ایک سال مکمل ہونے پر  تقریب کی تیاری کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں ضلعی سیکرٹری جنرل محمد طفیل کھوکھر، سٹی صدر حافظ نذر روانی، تحصیل صدر چوہدری لطیف گجر کے علاو ہ یوسف ندیم،اشتیاق شاہ بخاری، حافظ ظفر قریشی،محمد علی قریشی،سید حبیب شاہ،امین بابر،میاں رشید الرحمان، شیخ عمر، مہر بلال آہیر، مقبول حسین بخاری، غلام اصغر ساہی، مخدوم غلام علی جمالی، خلیل الرحمان،محمدرمضان انصاری اور طلحہ انصاری نے بھی شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کو بھی بیوروکریسی کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے اور کونسلرز کو اختیارات دینے کے بجائے ایم این ایز اور ایم پی ایز کے تسلط کو برقرار رکھا گیا ہے۔
تازہ ترین