• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ فیکٹری آتشزدگی، عبدالرحمٰن عرف بھولا کو پاکستان لانے کی تیاریاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سانحہ بلدیہ فیکٹری کا مرکزی ملزم عبدالرحمٰن عرف بھولا کو بنکاک سے گرفتار کر لیا گیا۔جبکہ ایف آئی اے نے ملزم کو وطن واپس لانے کے لیئے  وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔ڈائریکٹر اٹیبلشمنٹ ایف آئی اے کیجانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے  لیٹر نمبر a/1416/admn-i/2016کے مطابق ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیرر ازم ونگ کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر بدرالدین بلوچ اور کاؤنٹر ٹیرر ازم ونگ کے انسپکٹر رحمت اللہ ڈومکی کو کراچی کے سائٹ بی تھانے کے مقدمہ نمبر343/2012میں مطلوب  ملزم عبدالرحمٰن کی گرفتاری کے لیئے تھائی لینڈ بھیجنے کی لیئے نامزد کیا گیاہے۔
تازہ ترین