• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردم شماری کرانے کیلئے سمری مشترکہ مفادات کونسل کوبھیجوادی ،ا ٹارنی جنرل

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)ا ٹارنی جنرل اشتراوصاف علی نے کہاہے کہ حکومت سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں 15مارچ2017سے ملک میں مردم شماری کرانے کیلئے تیارہے اوراس حوالہ سے سمری مشتر کہ مفادات کی کونسل کوبھجوادی گئی ہے ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار سوموار کے روز  سپریم کورٹ  کے احاطہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہاکہ حکومت عدلیہ کابہت احترام کرتی ہے اورعدالتی احکامات کی روشنی میں15 مارچ سے مردم شماری کاآغازکرنے کیلئے تیارہے، انہوں نے کہاکہ مردم شماری کرانے کیلئے سمری مشترکہ مفادات کی کونسل کوبھیجوادی گئی ہے جبکہ صوبوں سے بھی غیررسمی مشاورت کرلی گئی ہے جیسے ہی مشتر کہ مفادات  کی کونسل سمری کی منظوری دے گی اس کے بعد مردم شماری مقررہ تاریخ پرشروع کرکے دوماہ میں مکمل کردی جائے گی ،یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں مردم شماری کے حوالے سے از خود نوٹس کیس کی سماعت کل  بد ھ کو  ہوگی جس  کے دوران اٹارنی جنرل نے وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت کو ملک میں مردم شماری کروانے کے لئے حتمی تاریخ دینی ہے ۔
تازہ ترین