• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2010ء سے دنیا میں پیش آنے والے بڑے فضائی حادثات

لاہور (رپورٹ : صابر شاہ) 1908ء میں جب پہلا فضائی سانحہ امریکا میں رو نما ہوا، اس وقت سے فضائی حادثات دنیا بھر میں لوگوں کو سوگوار کردینے کا باعث بنتے ہیں۔ 2010ء سے ہونے والے فضائی حادثات کی تفصیل درج ذیل ہے۔ 2016ء: حال ہی میں کولمبیا میں طیارے کے حادثے میں 71؍ ا فراد ہلاک ہو ئے جس میں ایک برازیلی فٹ بال کلب کے کھلاڑی بھی شامل تھے ٹیم ایک علاقائی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے کولمبیا جارہی تھی۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں گزشتہ 31؍ جولائی کو گرم ہوا کے انسان بردار غبارے میں حادثے میں 16؍ افراد ہلاک ہوئے۔ 19؍ مئی 2016ء کو پیرس سے قاہرہ جانےو الا مصری طیارہ گر کر تباہ ہوا 66؍ ا فراد ہلاک ہوئے۔ 20؍ مارچ 2016ء کو فلائی دبئی کا طیارہ روس میں گر کر تباہ ہوا 62؍ افرد اپنی جانوں سے گئے۔ 24؍ فروری 2016ء کو نیپال میں امدادی ٹیموں کو ایک چھوٹے طیارے کا ڈھانچہ ملا جس میں 23؍ افراد سوار تھے۔ 2015ء:  31؍ اکتوبر کو روسی ایئر لائن کا طیارہ مصر کے صحرا سینائی میں گر کر تباہ ہواجس میں سوار تمام 224؍ افراد ہلاک ہوئے۔ 30؍ جون کو انڈونیشی فوجی طیارہ میدان کے رہائشی علاقےمیں گر کر تباہ ہوا طیارے میں سوار تمام 122؍ اور زمین پر 19؍ افراد ہلاک ہوئے۔ 24؍ مارچ کو بارسلونا سے ڈسلڈورف جانے و الی پرواز کو حادثہ پیش آیا طیارے میں سوار تمام 148؍ افراد اس کی نذر ہوگئے۔ 28؍ دسمبر کو انڈونیشیا سے سنگاپور جانے و الی پرواز بحیریہ جاوا پر لاپتہ ہوگئی طیارے میں 162؍ افراد سوار تھے۔ 24؍ جولائی کو الجزائری طیارہ مالی پر دوران پرواز لاپتہ ہوا خدشہ ہے 51؍ فرانسیسی باشندوں سمیت سوار تمام 116؍ مسافر ہلاک ہوگئے۔ 23؍ جولائی کو تائیوانی طیارے کے حادثے میں 48؍ افراد ہلاک ہوئے۔ 17؍ جولائی کو ملائشیا ایئر لائن کی پرواز یوکرائن میں گر کر تباہ ہوگئی جس میں سوار ہالینڈ کے 193؍ شہریوں سمیت 298؍ افراد ہلاک ہوئے۔ 8؍ مارچ کو ملائشیا ہی کا کوالالمپور سے بیجنگ کے لئے روانہ طیارہ اچانک لاپتہ ہوگیا جس میں 15؍ ممالک سے تعلق رکھنے والے 227؍ مسافر سوار تھے۔ 16؍ اکتوبر کو لائو ایئر لائن کا طیارہ دریائے میکانگ میں گر کر ڈوب گیا 49؍ افراد ہلاک ہوئے۔ سال 2012ء : تین جون کو ڈانا ایئر کا طیارہ نائجیریا میں گنجان آباد لاگوس میں گر کر تباہ ہوا 150؍ افراد ہلاک ہوئے۔ سال 2011ء:  26؍جولائی کو مراکش کا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 78؍ افراد، 8؍ جولائی کو کانگو میں فضائی حادثے کے نتیجے میں 118؍ میں سے 74؍ افراد اور 9؍ جنوری کو ایران ایئر کے حادثے میں 100؍ میں سے 77؍ افراد ہلاک ہوئے۔ سال 2010ء:  5؍ نومبر کو کیوبا میں طیارے کے حادثے میں 68؍ افراد، 22؍ مئی کو منگلور کے قریب ایئر انڈیا طیارے کے حادثے میں 158؍ افراد، 12؍ مئی کو تریپولی لیبیا میں طیارہ گرنے سے 100؍ افراد، 10؍ اپریل کو پولینڈ کے صدر کو لے جانے و الا طیارہ روس میں گر کر تباہ ہوا، سوار 90؍ افراد اور 15؍ جنوری کو ایتھوپیا کا مسافر طیارہ بیروت سے اڑان کے وقت گر کر تباہ ہوا 89؍ افراد ہلاک ہوئے۔ 
تازہ ترین