• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب آئی ٹی بورڈ کے ٹیک انکیوبیٹر پلان 9کے نویں تربیتی کورس کیلئے درخواستیں طلب

لاہور(خبر نگار)پنجاب آئی ٹی بورڈ کے ٹیک انکیوبیٹرپلان9نے نویں تربیتی کورس کے لئے درخواستیں طلب کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق 18سال سے زائد عمر کا کوئی بھی پاکستانی مرد یا خاتون 20دسمبر تک درخواست بھجوا سکتا ہے۔منتخب افراد کو پی آئی ٹی بی میں مفت دفتر، تربیت اور وظیفہ دیا جا ئے گا۔اس دفعہ ’علم آئیڈیا۔2‘ کے تحت سٹارٹ اپ کی ایک نئی کیٹیگری ’’ایڈ ٹیک(Ed-Tech) بھی متعارف کرائی گئی ہے۔
تازہ ترین