• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ کی ملکہ نے پہلی بار جنگی طیارے کی سولو پرواز کی

تھانی لینڈ کے صوبے سورت کے ایئر بیس سے اڑان بھرنے والی ملکہ ماضی میں فلائٹ اٹینڈنٹ رہ چکی ہیں۔
تھانی لینڈ کے صوبے سورت کے ایئر بیس سے اڑان بھرنے والی ملکہ ماضی میں فلائٹ اٹینڈنٹ رہ چکی ہیں۔

تھائی لینڈ کی ملکہ سوتھیدا نے پہلی بار جنگی طیارے کی سولو پرواز کی،  شاہی محل کے مطابق 48 سالہ ملکہ کی اس پرواز کے دوران ان کے شوہر بادشاہ ماہا وجیرالونگ کورن بھی موجود تھے، جو خود بھی پائلٹ ہیں۔

تھانی لینڈ کے صوبے سورت کے ایئر بیس سے اڑان بھرنے والی ملکہ ماضی میں فلائٹ اٹینڈنٹ رہ چکی ہیں، ملکہ 2025 میں بھوٹان کے سرکاری دورے کے دوران شاہی طیارے میں بطور معاون پائلٹ بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

شاہی محل کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو کے مطابق، ملکہ نے گزشتہ روز جنوبی صوبے سورات تھانی کے ایک فوجی فضائی اڈے سے سنگل سیٹ جے اے ایس 39 سی گریپن طیارے میں اڑان بھری۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پرواز سے قبل ملکہ نے اسی اڈے پر کئی ہفتوں تک فلائٹ سمیولیٹر کی تربیت حاصل کی اور دو نشستوں والے گریپن طیارے میں تقریباً 10 گھنٹے پرواز کی مشق کی۔

سوتھیدا ماضی میں تھائی ایئرویز میں فضائی میزبان کے طور پر کام کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے 2010 میں پرواز کی تربیت شروع کی اور اب تک تقریباً 1,190 گھنٹے کی پرواز کا تجربہ حاصل کر چکی ہیں۔ انہوں نے 2019 میں بادشاہ سے شادی کی تھی، جو ان کی تاج پوشی سے چند روز قبل ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق ملکہ شاہی دوروں کے دوران اکثر بادشاہ کے ساتھ بطور معاون پائلٹ پرواز کرتی ہیں۔ ان پروازوں میں بھوٹان کے پارو ایئرپورٹ پر لینڈنگ بھی شامل ہے، جسے دشوار گزار ہوائی اڈوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

طیارہ اڑانے کے بعد بادشاہ نے ملکہ کو گلدستہ پیش کیا اور ان کے بائیں بازو پر گولڈن گریپن آرڈر کا نشان لگایا۔ اس پرواز کے ساتھ سوتھیدا تھائی لینڈ کی پہلی خاتون گریپن پائلٹ بن گئی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید