• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 22 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)6ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 22کروڑ 97لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال17ء کےپہلے چھ مہینوں (جولائی تا دسمبر) میں 9458.66ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جبکہ گذشتہ برس کی اسی مدت میں9688.34 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔دسمبر2016ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1584.17ملین ڈالر تھی جو کہ نومبر 2016ء اور دسمبر2015ء کے مقابلے میں 1.2 فیصد کم ہے۔ بلحاظ ملک  دسمبر 2016ء کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 475.75   ملین ڈالر، 339.93 ملین ڈالر،   182.17ملین ڈالر، 181.85ملین ڈالر، 203.63 ملین ڈالر، اور  35.08 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ دسمبر 2015ء میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب   501.99ملین ڈالر، 339.53ملین ڈالر، 208.05 ملین ڈالر، 190.57ملین ڈالر، 209.50ملین ڈالر اور  35.25ملین ڈالر تھیں۔ دسمبر  2016ء کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 165.76 ملین ڈالر رہیں جبکہ دسمبر 2015ء میں ان ملکوں سے  131.24ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔ 
تازہ ترین