• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہی چاؤلہ کا پلاسٹک کی اشیاء میںکھانے پینے سےگریز کا مشورہ

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے کہا ہے کہ پلاسٹک سے بنی اشیاءمیں کھانے پینے سے گریز کیا جانا چاہیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جوہی ان دنوں پلاسٹک کے خلاف شعور پیدا کرنے کی مہم میں مصروف ہیں اس کے بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پلاسٹک سے بنی اشیاءمیں کھانے پینے سے گریز کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ ایسا ہی ہے جیسے ہم خود کو ہر روزکینسر میں خود ہی مبتلا کر رہے ہوں کیونکہ پلاسٹک میں انتہائی مضر اور زہریلے کیمیکل استعمال کئے جاتے ہیں۔
تازہ ترین