• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شنگھائی الیکٹرک بجلی کے مسائل حل کرے،مہاجر قومی موومنٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجرقومی موومنٹ پاکستان کے جوائنٹ سیکریٹری وسیم احمد نے کہا کہ کے الیکٹرک کے نقشِ قدم پر شنگھائی الیکٹرک کراچی کے لئے عذاب نہ بنے شہر میں مستقل اور مسلسل لوڈشیڈنگ اور نرخوں میں اضافہ ایک دردِ سرہے شنگھائی الیکٹرک بجلی کے مسائل حل کرے جبکہ بجلی کا ٹیرف کراچی سمیت پورے ملک میں یکساں ہونا چاہیے۔وسیم احمد نے کہاکہ مہنگی بجلی سے سب سے زیادہ پریشانی عام آدمی کو ہے، ریلیف کے حقدار عام لوگ ہونے چاہئیں، حکومت کا دہرا معیار تعصبانہ سوچ کو جنم دے رہا ہے۔چیئرمین آفاق احمد کی رہائش گاہ پر گلشن اقبال کی تاجر برادری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں اپنے بچوں کا پیٹ کاٹ کر بجلی کے واجبات جمع کرانے والوں کو ریلیف دینا حکومت کی ترجیح ہونا چاہیے۔
تازہ ترین