• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سعید الزماں کے انتقال پر غوث علیشاہ، حافظ نعیم،علامہ ناظر ،یعقوب شہباز و دیگر کی تعزیت

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)مسلم لیگ (ن) کے سنئیر رہنماء سابق وزیر دفاع سید غوث علی شاہ نے گورنر سندھ وسابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم اعلیٰ پائے کے قانون داں ہونے کیساتھ اچھے انسان تھے،پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کر کے سعید الزماں صدیقی نے اپنے حلف سے پاسداری کا ثبوت دیا ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ قانون و آئین کی بالادستی کیلئے مرحوم کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی اور نائب صدر محمد یعقوب شہباز نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں کے انتقال پر ہم انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہیں،مرحوم گورنر سعید الزماں کو یہ اعزاز حا صل تھا کہ وہ سپر یم کورٹ کے سابق چیف جسٹس اور سندھ کے 31ویں گورنر بنے ۔جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈوکیٹ اور مسلم لیگ ن اقلیتی ونگ سندھ کے سیکریٹری کھیل داس کوہستانی نے بھی گورنر سندھ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
تازہ ترین