• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی کاموں کیلئے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں، ہیں،میر شبیر

ٹھل(نامہ نگار) حلقے میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کیلئے ھنگامی اقدامات کئے جا رہے ہیں یہ بات پاکستان پیلپزپارٹی کے رکن قومی اسیمبلی میر شبیر علی خان بجارانی نے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے آئندہ حکومت بھی پیپلزپارٹی ہی بنائے گی پیپلز پارٹیکو شکست دینے والے خیالوں کی دنیا سے باھر نکلیں کیونکہ پاکستان کی عوام بھٹو خاندان اور پیپلز پارٹی سے غیر مشروط محبت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی سندھ کے ایم این ایز کے ساتھ دوغلی پالیسی اور متعصبانہ رویہ کے باوجود اپنے حلقے ٹھل، تنگوانی اور گردوَنواح میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے ہیں میر شبیر علی بجارانی نے کہا کہ حلقے کی عوام کیلئے میرے دروازے کھے ہوئے ہیں عوام کی عزت اور تکریم بجارانی خاندان کا ورثہ ہے ٹھل تنگوانی،کرم پور کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کو دوام بخشا ہے کبھی بھی جمہوریت کیلئے خطرہ نہیں بنی،آصف علی زرداری صاحب نے پانچ سال حکومت کرنے کے بعد پرامن طریقے سے اسے منتقل کر دیا انہوں نے کہا کہ ملک کو ایٹمی قوت بنانے اور سی پیک کا کریڈٹبھی پیپلز پارٹی کو ہی جاتا ہے۔
تازہ ترین