• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، کنسٹرکشن کمپنی کے دفتر میں آگ بھڑک اٹھی، 7 افراد جھلس کر جاں بحق

 لاہور(مانیٹر نگ سیل) لاہور کے علاقے محمود بوٹی انٹرچینج کے قریب کنسٹرکشن کمپنی کے دفتر میں آگ لگنے سے 7 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ  8 زخمی ہوگئے۔محمود بوٹی میں  واقع  دفتر میں 30 سے 40 افراد موجود تھے ،ریسکیو اہلکار دروازہ توڑ کر  داخل ہوئے ،8کی حالت تشویشناک ہے،   بتایا گیا ہے کہ  واقعے کے وقت دفتر میں 30 سے 40 افراد موجود تھے ، زیادہ تر افراد عمارت سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے تاہم ایک کمرے میں موجود لوگ باہر نہ نکل سکے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ عمارت میں موجود افراد کو نکالنے کے لیے کارروائیاں شروع کردیں، ریسکیو اہلکارجب دروازہ توڑ کر کمرےمیں داخل ہوئے تو وہاں 4 افراد دم توڑ چکے تھے جبکہ  10 کی حالت انتہائی خراب تھی۔زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں مزید 3 زخمی دم توڑ گئے، طبی عملے کا کہنا ہے کہ دیگر زخمیوں کی حالت بھی انتہائی تشویشناک ہے، ان کے جسم 40 سے 50 فیصد تک جلے ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ شارٹ سرکٹ کا نتیجہ لگتا ہے۔ عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
تازہ ترین