• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ایف سی سے 7فیصد سی پیک فنڈز کی کٹوتی قبول نہیں،مرادعلی شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی منقسم پول(این ایف سی)سے 7فیصد فنڈز سی پیک سے متعلق منصوبوں کی سیکورٹی کے انتظامات اور فاٹا اور دیگر علاقوں کی ترقی کے لئے فنڈز مختص کرنے کی تجویز غیر آئینی اور نا قابلِ قبول  ہے اور اس سے غلط روایت قائم ہو گی لہذا تمام صوبوں کو چاہئے کہ وہ مشترکہ طور پر اس تجویز کی مخالفت کریں ۔ وزیر اعلیٰ ہاوس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق  وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے یہ بات بدھ کو پنجاب کی صوبائی وزیرخزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کے موقع پر این ایف سی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پرپنجاب کی صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث نے وزیر اعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ وہ ان کے ساتھ تعاون کریں گی۔مرادعلی شاہ  نے مزید کہاکہ وفاقی حکومت کی منقسم پول سے تین فیصد فنڈ سی پیک سے متعلقہ منصوبوں کی سیکورٹی فورس کے لئے اور 4فیصد فنڈز فاٹا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی ترقی کے لئے مختص کرنے کی تجویز غیر مناسب اور آئین کے منافی ہے۔
تازہ ترین