• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ نے ڈرون حملوں کا قانونی جواز ڈھونڈنا شروع کردیا

لندن (اے ایف پی) برطانیہ نے بیرون ملک مشتبہ دہشتگردوں کیخلاف ڈرون حملوں کے لئے قانونی جواز ڈھونڈنا شروع کردیا، برطانیہ کا کہنا ہے کہ کچھ دہشتگرد حملے بہت تیزی سے ہوتے ہیں اس لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے اس کے خلاف فوری رد عمل دینا ضروری ہوتا ہے، اٹارنی جنرل جیریمی رائٹ کا کہنا ہے کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب ایک مختصر وقت میں سوشل میڈیا کو لوگوں کو بھڑکانے اور شدت پسندوں کو تربیت دینے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے عالمی قوانین میں بدلتے ہوئے منظر نامے کے تحت لازمی طور پر تبدیلیاں لانا ہوں گی، اگست 2015 میں شام میں داعش کے ساتھ مل کر لڑنے والے دو برطانوی شہری آر اے ایف کے ڈرون حملے میں مارے گئے تھے جس کے بعد سے برطانوی حکومت کی اس پالیسی کو جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔
تازہ ترین