• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک سرزمین پارٹی بے رحم احتساب کی حامی ہے،الطاف شاہد

لندن (پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکزی صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی بے رحم احتساب کی حامی ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی چیئرمین مصطفی کمال، مرکزی صدر انیس احمد قائم خانی اور مرکزی سیکرٹری جنرل رضا ہارون کے نزدیک ریاست مقدم ہے، ریاست کو سیاست کا محور بنایا جائے۔ ہماری قیادت ووٹ سے تبدیلی کے حق میں ہے۔ پاک سرزمین پارٹی ملک دشمن عناصر کو مزید کوئی منفی اقدام کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ وہ مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ چوہدری محمد الطاف شاید نے کہا کہ ہمارے قائدین عام آدمی کو اقتدار میں دیکھنے کے خواہاں ہیں، قومی وسائل پر عام آدمی کا سب سے زیادہ حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر کسی بھی مہذب معاشرے کیلئے ناسور ہیں اور اگر بروقت ان کی سرکوبی نہ ہوئی تویہ قومی معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ جائیں گے۔
تازہ ترین