• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’ڈونلڈ! میں تمھارا وزیر خزانہ نہیں بن سکتا‘‘۔
میں نے معذرت کی۔
ٹرمپ کا منہ بن گیا۔
میں اسکی حلف برداری میں شرکت کرنے امریکہ آیا ہوا ہوں۔
ٹرمپ نے ان الفاظ میں پیشکش کی تھی،
’’میں امریکہ کو دوبارہ عظیم ملک بنانا چاہتا ہوں۔
اس کے لئے امریکی معیشت کو مضبوط بنانا ہوگا۔
مبشر! صرف تم یہ کام کر سکتے ہو۔
کیا میرے وزیر خزانہ بننا پسند کرو گے؟‘‘
میں نے معذرت کی تو ٹرمپ نے پوچھا،
’’آخر کیوں نہیں؟‘‘
میں نے کہا،
’’جس ملک کے لیڈر ٹیکس بچاتے ہوں،
اس کی معیشت کبھی مضبوط نہیں ہو سکتی‘‘۔
تازہ ترین