• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ کپورکا آئندہ ماہ سے دوبارہ شوبز سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے شوبز کی دنیا میں واپسی کا اعلان کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور جنہوں نے گزشتہ سال 20دسمبر کو بیٹے کو جنم دیا، نے ٹوئٹر پر اپنے تازہ پیغام میں کہا ہے کہ وہ فروری میں دوبارہ سے شوبز سرگرمیوں کا آغاز کریں گی۔اداکارہ فروری میں ہونیوالے ممبئی فیشن ویک 2017میں بھی ریمپ پر واک کریں گی اور شوسٹاپر بھی ہوں گی۔اس کے علاوہ وہ فروری میں ریحا کپور کی فلم ” ویر دی ویڈنگ “ کی عکسبندی کا آغاز بھی کروا ئیں گی۔
تازہ ترین