• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میلبورن (اے پی پی) کرکٹ آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، لیگ ا سپنر مچل سویپسن کو پہلی بار ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، آل راؤنڈر گلین میکسویل کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ اعلان کردہ اسکواڈ میں سٹیون سمتھ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، میٹ رینشا، عثمان خواجہ، شان مارش، پیٹر ہینڈسکامب، گلین میکسویل، میتھیو ویڈ (وکٹ کیپر)، مچل مارش، ایشٹن ایگر، سٹیو اوکیف، مچل سٹارک، مچل سویپسن، جوش ہیزلوڈ، جیکسن برڈ اور نیتھن لائن شامل ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کرے گی جہاں وہ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
تازہ ترین