• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرودھائی پولیس نے پاک آسٹریلیاکرکٹ میچ پرجواکھیلنے پر کانسٹیبل سمیت 7قماربازوں کوگرفتارکرلیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ پیرودھائی پولیس نے پاک آسٹریلیاکرکٹ میچ پرجواکھیلنے کے الزام میں پولیس کانسٹیبل سمیت 7قماربازوں کوگرفتارکرلیا۔ایس ایچ او پیر ودھائی انسپکٹرمصطفی کمال نیازی نے بتایاکہ اطلاع ملی کہ قتل کیس کااشتہاری مجرم عمران میربنگش کالونی گلی نمبر 17میں شہزادکے گھرموجودہے اس پرپولیس پارٹی نے سب انسپکٹر ظفراقبال بٹ اوراے ایس آئی امیرگوندل کی سربراہی میں مذکورہ مکان پرریڈکیا تو اشتہاری مجرم عمران ملحقہ مکانوں کی چھتیں پھلانگتاہوافرارہوگیا جب کہ کمرہ میں موجودشہزادوغیرہ سات افرادکوبذریعہ الیکٹرونکس آلات کرکٹ میچ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیاجواکھیلنے میں مصروف پایا جنہیں قابو کرلیا کرلیا گیاجنہوں نے دریافت کرنے پر اپنے نام محمداویس،شاہ نواز،عمران ،نیاز احمد ،،محمد شاہد ،راجہ شہزاداور منصور شاہ بتائے۔ایس ایچ اوپیرودھائی کے مطابق ملزم اویس پولیس کانسٹیبل ہے جوتھانہ وارث خان میں تعینات ہے،پولیس نے موقع سے52ہزارروپے،لیپ ٹاپ ،موبائل فونز،الیکٹرک آلات قبضہ میں لے لئے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ ذرائع کے مطابق چھاپے کے بعدبعض بااثرافرادنے ملزموں کی رہائی کے لئے پولیس سے رابطے کئے تاہم پولیس نے کسی قسم کی رعایت دینے سے انکارکردیا۔
تازہ ترین