• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کی مزدور دوست پالیسیوں کی مثال نہیں ملتی،پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن بلوچستان کے صوبائی ترجمان و ڈپٹی جنرل سیکرٹری عزیزاحمد بلوچ نے وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری کی مزدور دوست مثبت پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی انہوںنے کہاکہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے تمام مطالبات کا نوٹیفکیشن وزیراعلیٰ بلوچستان کے مرہون منت ہے انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کی ہدایت کی روشنی میں آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن بلوچستان کی سمری بھی مکمل ہوکر حتمی منظوری کے لئے وزیراعلیٰ کے پاس حتمی منظوری کیلئے بھیجی گئی انہوںنے کہاکہ پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن بلوچستان کے ممبران میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
تازہ ترین