• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین روزہ انسدادپولیومہم آج شروع ہوگی، مائیکرو پلان تیار

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)تین روزہ انسداد پولیو مہم آج شروع ہو گی۔ فیصل آباد میں محکمہ صحت کی تین ہزار سے زائد ٹیمیں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گی۔ سی ای او ڈاکٹر نوازش گورائیہ نے بتایا کہ پانچ سال تک کی عمر کے 13 لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا ہے جس کے مائیکرو پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ لاری اڈوں، ریلوے اسٹیشن، نجی ہسپتالوں، پارکوں، ائرپورٹ اور تمام بازاروں میں ٹرانز ٹ پوائنٹس قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں ٹیمیں بچوں کو اس مہلک بیماری سے بچاو کے قطرے پلائیں گی۔ تین روزہ مہم کے اختتام پر ٹیمیں 19 اور 20 جنوری کو کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلائینگی۔
تازہ ترین