• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’پشاور ترقی، ضیا اللہ کا اسمبلی اور بازاروں میں کشکول لیکر چندہ جمع کرنے کا اعلان‘‘

پشاور(نمائندہ جنگ)صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے ون سے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ضیا اللہ آفریدی نے صوبائی دارالحکومت پشاور کی تعمیر و ترقی کیلئے بازاروں اور صوبائی اسمبلی میںکشکول لیکر چندہ جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ’’جنگ‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ صوبائی حکومت نے پشاور کو مکمل نظرانداز کیا ہے اس لئے وہ صوبائی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں کشکول لیکر ارکان اسمبلی اور پشاور کے بازاروں میں عوام سے چندہ جمع کریں گے۔
تازہ ترین