• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک کوتکمیل تک پہنچانے کیلئےکام تیزی سے جاری ہے،تنویراحمدخان

مانسہرہ (اے پی پی) سی پیک کے کلیکٹر تنویر احمد خان نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کام تیزی سے جاری ہے، کام کے معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ مانسہرہ میں ڈپٹی کمشنر اور اے سی یاسر علی خان سے ملاقات کے بعد تنویر احمد خان نے بتایا کہ سی پیک منصوبہ کی راہ میں آنے والی زمینوں کے مالکان کو جلد معاوضہ اداکر دیا جائے گا، پٹواریوں کو زمین کی جانچ پڑتال کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کام مکمل ہونے پر ڈی سی سے مشاورت کے بعد مارچ میں تمام مالکان کو ادائیگیاں کر دی جائیں گی، اس سلسلہ میں مالکان کو ادائیگی کا آغاز بھی کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے علاقہ میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، یہ بہت بڑا منصوبہ ہے، اس سے پاکستان کے لوگوں کی قسمت بدل جائے گی، بہت سے دشمن اس منصوبہ کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم پاک فوج کی مدد سے تمام دشمنوں کے عزائم کو انشاءاﷲ خاک میں ملائیں گے۔
تازہ ترین