• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردوں کوکسی صورت دوبارہ سراٹھانے نہیں دینگے ،علماکاعزم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے سیکرٹری جنرل و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر افسوسناک ہے۔ تخریب کاروں کےنیٹ ورک کے خاتمے کیلئے حکومت ،افواج اور قومی سلامتی کے اداروں کو اپنی جدوجہد مزید تیز کرنا ہوگی۔ بھارت پاکستان میں تخریب کاری کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کررہا ہے۔ اجلاس میں علماء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں کو کسی صورت دوبارہ سر نہیں اٹھانے دیں گے اور اپنی صفوں میں دہشت گردوں کوگھسنے نہیں دیں گے۔
تازہ ترین