• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوشمان کھرانہ اور تبو سری رام راگھون کی آئندہ فلم میں ایکساتھ جلوہ گر ہونگے

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکار و گلوکار ایوشمان کھرانہ اور تبو سری رام راگھون کی آئندہ نئی فلم میں اکھٹے جلوہ گر ہوں گے۔ بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق ایوشمان کھرانہ پہلے ہی 3 فلموں میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں جن میں اداکارہ کریتی سینن کے ساتھ فلم "بریلی کی برفی "، اداکارہ بھومی پڈ نیکر کے ساتھ "شبھ منگل ساودھان " اور اداکارہ پرینیتی کے ساتھ " میری پیاری بندو "شامل ہیں اور اب سری رام راگھون کی نئی فلم میں پہلی باراداکارہ تبو کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ورون دھون اور ہرش وردن کپور کو فلم کی پیشکش کی گئی لیکن نامعلوم وجوہات کی بناءپر اس فلم میں ایوشمان کھرانہ کو کاسٹ کیا گیا ہے۔ ایوشمان کھرانہ نے فلم کی پیشکش قبول کر لی ہے۔
تازہ ترین