• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو دہشتگردوں کا پیچھا کرنے کا حق حاصل ہے، احمد نثار بیگ

مانچسٹر (علامہ عظیم جی) پاکستان پرامن ملک ہے۔ اس پر دہشت گردی مسلط کی جارہی ہے۔ جس طرح امریکہ نے اپنی قومی سلامتی کے لیے یہ قانون بنایا ہے کہ امریکی مفادات اور امریکہ کے خلاف دہشت گردی کرنے والا جس بھی ملک میں ہوگا، اس کا پیچھا کیا جائے گا تو یہی حق پاکستان کو بطور آزاد خودمختار ملک بھی حاصل ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی جس بھی ملک میں ہوگی تو پاکستان کو حق حاصل ہے کہ وہ ان دہشت گردوں کا پیچھا کرے اور ان کی کمین گاہوں کو تباہ کرے، پوری پاکستانی قوم اور انسانیت، دہشت گردوں کے خاتمہ کے لیے پاکستان کی بہادر افواج کے ساتھ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز علمائے دین مرکزی جماعت اہل سنت یوکے اینڈ اوورسیز رجسٹرڈ کے بانی اور صدر ترجمان اہل سنت علامہ احمد نثار بیگ قادری اور علما کونسل برطانیہ کے صدر پیر مزمل حسین جماعتی نے ’’جنگ، جیو‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دونوں علمائے کرام نے تمام پاکستانیوں سے خواہ وہ ملک میں رہتے ہیں یا اوورسیز میں مقیم ہوں ان سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان میں دہشت گردوں کے خاتمہ کے لیے پاکستانی فوج کے ضرب عضب اور کوبین آپریشن کی بھرپور حمایت کریں۔ علامہ احمد نثار احمد بیگ قادری نے تمام خطبا آئمہ کرام سے اپیل کی کہ وہ اپنے وعظ و خطبات میں اسلام دشمن داعش خارجیوں اور پاکستان کو بارود کا ڈھیر بنانے کے خام خیال رکھنے والے دہشت گردوں، ان کے پشت پناہوں، سہولت کاروں کے خلاف آواز بلند کریں۔ پیر سید مزمل حسین جماعتی نے جو علامہ احمد نثار بیگ کی علالت پر ان کی مزاج پرسی کے لیے ان کی رہائش گاہ پر گئے تھے نے کہا کہ پاکستان اور عالم اسلام کے خلاف دہشت گردی کے پیچھے بہت بڑی سازش ہے، اسے ناکام بنانے کے لیے امت کا وسیع اتحاد قائم ہونا ضروری ہے۔
تازہ ترین