• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن کے پارلیمنٹ سکوائر کے سامنے ٹرمپ کے دورے کے خلاف زبردست مظاہرہ

لندن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ سرکاری دورہ برطانیہ کے خلاف ہزاروں افراد نے لندن کے پارلیمنٹ سکوائرپر مظاہرہ کیا۔ سٹاپ ٹرمپ کولیشن اور کمپین گروپ ون ڈے ود آئوٹ اس کے زیر اہتمام ریلی ہزاروں حامیوں کو احتجاج کےلئے لے آئی تھی جو دارالعوام سے چند گز دور جہاں بحث جاری تھی۔ ’’نو ٹوریزم‘‘ گو ٹرمپ‘‘ کے سائن اٹھائے ہوئے تھے۔ دارالعوام میں ارکان پارلیمنٹ نے ایک پٹیشن پر غور کیا جس پر ساڑھے18لاکھ افراد کے دستخط ہیں اور جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملکہ کو پریشانی کا سبب بننے والے امریکی صدر کے دورے کو منسوخ کیا جائے۔ شیڈو ہوم سیکرٹری ڈیان ایبٹ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم ان اقدار کو جانتے ہیں جن کی نمائندگی ٹرمپ کرتے ہیں۔ سرکاری دورہ ایک اعزاز ہے جس سے نیلسن منڈیلا جیسے اینٹی ہیٹ کمپنرز کو پارلیمنٹ سے خطاب کا موقع ملتا ہے۔ ٹرمپ جیسے افراد کو نہیں جنہوں نے تارکین کے خلاف محاذ بنا رکھا ہے جن کی صدارتی مہم دنیا میں تقسیم کا سبب بنی۔ رکن پارلیمنٹ کیرولین لوکاس مظاہرین سے خطاب کے لئے دارالعوام سے باہر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ منافق ہے جس کی صدارت کے پہلے سو دنوں نے واضح کر دیا ہے کہ وہ کس قسم کا مستقبل تعمیر کر رہا ہے۔ ہم اس کی منافرت کے خلاف مزاحمت کے لئے یہاں جمع ہیں اور دیواریں نہیں پل تعمیر کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو چوگنا کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کو پہلے رکھنا چاہتے ہیں اور تھریسامے برطانیہ کو تاہم ہم دنیا کےفخریہ شہری ہیں اور انسانیت کو پہلے رکھنا چاہتے ہیں۔
تازہ ترین