• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تخلیقی وعملی صلاحیتوں کومہمیزکرنا قومی خدمت ہے:احسن اقبال

گجرات (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ طلبہ کی تخلیقی و عملی صلاحیتوں کو مہمیز کرنا ایک عظیم قومی خدمت ہے۔ جامعہ گجرات کا بزنس انکوبیشن سنٹر تعمیری سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ میں عملی رُجحان سازی کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے۔ علمی معیشت پر استوار ترقی جدیدکے دورِحاضر میں انسانی صلاحیتوں کی پیشہ ورانہ تربیت ہمارا اصل مقصود و منزل ہے۔ پروفیسر احسن اقبال نے ان خیالات کا اظہار جامعہ گجرات کے بزنس انکوبیشن سنٹر کے زیر اہتمام مقابلہ جات میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والی طلبہ انکوبیشن ٹیموں کو انعامات سے نوازتے ہوئے کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ طلبہ کی عملی صلاحیتوں کو ملک و قوم کی اجتماعی ترقی کی جانب راغب کرنا جامعہ گجرات کی علمی و تخلیقی سرگرمیوں کا اہم حصہ ہے۔بی آئی سی جامعہ گجرات اسی سلسلہ میں ایک کامیاب تجربہ ثابت ہواہے۔ ایکسپرٹ بی آئی سی محمد حیدرمعراج نے بتایا کہ گذشتہ سال بی آئی سیکی طلبہ انکوبیشن ٹیموں نے مجموعی طور پر35لاکھ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔
تازہ ترین