• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ غلام قادر دودھنیال کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے کردار اداکریں، مسکین لون

مظفرآباد(نامہ نگار)دودھنیال کی پسماندگی کاازالہ صوابدیدی آسامی دیکر کیاجائے ،لیگی کارکن عبدالرشید ڈار تعمیر وترقی کا ویژن رکھتے ہیں، سپیکر اسمبلی دودھنیال کی 60 سالہ پسماندگی کے خاتمہ کیلئے خصوصی کردار اداکریں،دودھنیال کے عوام کو شاہ غلام قادر سے انصاف کی توقع ہے ،شاہ غلام قادر نیلم کے عوام کیلئے میسحا ، وارث ، جج او ربہترین لیڈر بھی ہیں ۔ ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما چیئرمین محمد مسکین لون نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندگان سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ دودھنیال وادی نیلم کے دو بڑے صدر مقام آٹھ مقام اور تحصیل شاردہ کے درمیان میں واقع ہے جہاں کی 30 ہزار آبادی ماضی میں بھی پتھر کے دور سے گزر ی ہے ۔ دودھنیال سے سپیکر اسمبلی شاہ غلام قاد رنے بھاری مینڈیٹ حاصل کیاہے کہ دودھنیال کے فرزندعبدالرشید ڈار کو صوابدیدی عہدے پر تعینات کیاجائے تاکہ دودھنیال کی محرومیوں کاازالہ ہوسکے ۔ محمد مسکین لون نے کہاکہ عبدالرشید کے بے باک ، نڈر ، اورفلاحی کاموں میں دلچسپی رکھنے والے نوجوان ہیں سپیکر اسمبلی سے وادی نیلم کے عوام کو بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ سپیکر اسمبلی ایک نفیس انسان ہیں وادی کے معاملات کواچھے طریقے سے جانتے ہیں وادی کی بہتری کیلئے مزید فعال کردار اداکریں تاکہ یہ لوگ پتھر کے زمانے سے باہر نکل سکیں۔  
تازہ ترین