• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم و شعور کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیںہوسکتا ٗ جے ٹی آئی نظریاتی

کوئٹہ(پ ر)جمعیت طلباء اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی صدر حافظ عبدالواحد ہاشمی جنرل سیکرٹری فضل الرحمٰن رحمانی ثناء اللہ شاہ نعمت اللہ مدنی گلاب شاہ سمیع اللہ عبدالحفیظ عمرانی حافظ عبدالمناف و دیگر نے کہا ہے کہ تعلیم ہی روشن مستقبل کی ضمانت اور ترقی کا پیغام ہے تعلیم کی اہمیت سے انکار کرنے والے مٹ چکے دنیا کی ہر چیز فناء ہونے والی ہے مگر تعلیم ایک ایسی طاقت جس کے اثرات نسلوں تک قائم رہتے ہیں انہوںنے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان تعلیم میں توجہ دینے کے ساتھ استحکام پاکستان اور پڑھالکھا خوبصورت بلوچستان کے خواب کو عملی جامہ پہنچانے کیلئے تعلیم جیسے زیور سے آراستہ ہوں کسی بھی معاشرے میں تعلیم و شعور کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔
تازہ ترین