• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر اور پارکر میلے کا انعقاد ثقافت کو مزید اجاگر کرنا ہے، سردار شاہ

مٹھی(نامہ نگار) محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ کی جانب سے دو روزہ تھر اور پارکر ثقافتی میلہ مٹھی کے مارئی اسپورٹس گرائونڈ اور ننگرپارکر میں ماروی کلچرل کمپلیکس میں ہوا۔ جس کا افتتاح صوبائی وزیر ثقافت اور سیاحت سید سردار شاھ نے اونٹھ پر چڑھ کے کیا، جب کے مقامی لباس پہنے تھری باشندوں نے ان کا مقامی ڈانس کر کے استقبال کیا، اور وہاں پر اونٹھ کی ڈانس بھی کروائی گئی۔ سردار شاہ نے ماروی اسپورٹس گرائونڈ میں لگائے گئے فیسٹیول کا آغاز کیا اور مختلف اسٹالوں کا دورہ کیا۔ اسی موقع پرصوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سندھ سردار علی شاھ  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میلے کا اصل مقصد تھر میں ثقافت اور فنکاروں کو کھوجنا اور دنیا کے سامنے بہتر انداز میں پیش کرنا ہے۔ تھر اینڈ پارکر  فیسٹیو ل دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلے مرحلے میں مٹھی اور ننگرپارکر میں میلا ہوگا  جبکہ دوسرے مرحلے میں 24 اور 25 مارچ کو عمرکوٹ کے اندر فیسٹیول لگایا جائے گا۔ اس کے علاوہ فیسٹیول میں تھر کے ثقافتی رنگوں کو اسٹالوں پر سجایا گیا۔ اسٹالوں پر مارئی کے مجسمے، تھر کی شال، تھری جھوپڑے، قالین باقی، کتابوں سمیت کھانے پینے کی اشیاء کے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ شہید بے نظیر کلچرل کمپلیکس میں سگھڑ کچھری اور مشاعرہ بھی جاری ہے۔ جہاں پر ضلع بھر کے شاعروں نے اپنی شاعری پیش کی  اور لوک ادب پر بات چیت کی۔ جب کہ فیسٹیول میں اونٹھوں اور گھوڑوں کی دوڑ کا بھی مقابلہ ہوا۔ ماروی کے کردار کے اوپر مٹھی میں اسٹیج ڈرامہ بھی پیش کیا گیا۔ محفل موسیقی میں سندھ سمیت تھر کے معروف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ فیسٹیول میں بچوں اور خواتین سمیت بڑے تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ جب کے دوسرے روز میلہ تھرپارکر کے شھر ننگرپارکر میں ہوا  وہاں بھی ثقافتی سرگرمیوں کا بندوبست کیا گیا اور میلے کا آغاز کرنے صوبائی وزیر سردار شاھ  ننگرپارکر شہر سے بیل گاڈی میں بیٹھ کر پہنچے جہان پر بچوں نے ان پر پھول نچھاور کیے اور کولھی برادری کے لوگوں نے روایتی ڈانس کر کے ان کا استقبال کیا، جب کہ وہاں پر بھی قدیمی تھری ثقافت کی عکاسی کر رہے تھے اور وہاں پر بھی محفل موسیقی کا انتظام کیا گیا تھا جہاں پر سندھ سمیت تھر کے مشہور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
تازہ ترین