• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25واں عالمی مشاعرہ اظہر عباس ہاشمی کی یاد میں کل ہو گا

کراچی (اختر سعیدی/ اسٹاف رپورٹر) ساکنان شہر قائد کا 25واں عالمی مشاعرہ اظہر عباس ہاشمی کی یاد میں بدھ 22 مارچ کو 9 بجے شب ایکسپو سینٹر کراچی میں ہو گا۔ گورنر سندھ محمد زبیر مہمان خصوصی ہوں گے۔ عالمی مشاعرے میں اردو دنیا کے جو نامور شعراء شرکت کریں گے ان میں پنڈت گلزار دہلوی، منور رانا، کلیم قیصر، حسن کاظمی، اقبال اشعر، انا دہلوی، محشر آفریدی اورطارق قمر (بھارت) شاہ نعیم الدین نعیمی اور ریحانہ قمر (امریکا)، نسیم سید (کینیڈا)، ظہور الاسلام جاوید (ابوظہبی) امیر عامر (برطانیہ)، فرتاش سید (قطر)، افتخارف عارف، انور مسعود، کشور ناہید، شکیل جاذب (اسلام آباد)، امجد اسلام امجد، صغریٰ صدف، وصی شاہ (لاہور)، شاہد زمان (کوہاٹ)، رحمان فارس (فیصل آباد)، شہزاد نیئر (کوئٹہ)، سائل آزاد (حیدرآباد)، انعام ندیم (شہداد پور)، رسا چغتائی، ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی، انور شعور، شاہد حسن، خواجہ رضی حیدر، طارق سبزواری، جاوید صبا، راشد نور،ریحانہ روحی، اختر سعیدی، اجمل سراج، ثبین سیف، قیصر وجدی، حیدر حسنین جلیسی، نعیم سمیر، سعد الکبیر اور نیل احمد شامل ہیں۔ فراست رضوی، سلمان صدیقی، عنبرین حسیب عنبر اور شکیل خان نظامت کرینگے۔
تازہ ترین