• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات اور واقعات میں خاتون سمیت3افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مختلف ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں پیر کو روز خاتون سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے ،مائی کلاچی روڈ امریکن ایمبیسی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے روڈ عبور کرنے والی 50 سالہ خاتون قسمت زری زوجہ سعید کریم موقع پر جاں بحق ہوگئی ، شاہراہ فیصل فائن ہائوس کے قریب بس میں چڑھنے کے دوران پائوں سلپ ہونے کی وجہ سے گر کر 60 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا،متوفی کی لاش کو قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں اسکی شناخت قیصر سلیم ولد محمد سعید کے نام سے ہوئی،کورنگی نمبر 2 میں گھر کے اندر کام کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے 28 سالہ جمال ولد جمیل جاں بحق ہوگیا۔
تازہ ترین