• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر مارچ 2017 کا پہاڑ جتنا بڑا ریونیو ٹارگٹ پورا کر لے گا

اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر کے نئے سخت اقدامات ثمرآور ہونا شروع ہوگئے ہیں جن کے نتیجے میں1 3 مارچ 2017 کا ماہانہ ٹارگٹ جو 352 ارب روپے کا ہے آسانی سے پورا کر لیا جائے گا مارچ 2016 میں ایف بی آر نے ٹوٹل ریونیو وصولی 297 ارب روپے کی کی تھی مارچ 2017 کا ٹارگٹ مارچ 2016 کی وصولی سے بھی ساڑھے اٹھارہ فیصد زیادہ مقرر کیا گیا ہے رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ یکم جولائی 2016 سے 28 فروری 2017 تک ایف بی آر نے رواں مالی سال میں صرف سات فیصد ریونیو گروتھ حاصل کی ہے رواں ماہ کی ریونیو گروتھ ساڑھے اٹھارہ فیصد ہونے کا قوی امکان ہے اس سلسلے میں ایف بی آرنے متعدد اقدامات کئے ہیں جس میں سوا لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے نان فائیلرز کو نوٹسوں کا اجراء نان فائیلرز کے بزنس ہائوسوں کاروباری مقامات پر چھاپوں، سگریٹ تمباکو کے غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون موجودہ ٹیکس ڈیمانڈ اور ٹیکس بقایاجات کی موثر ریکوری، ایڈوانس ٹیکس جمع کرنے میں بہتری، نان فائیلرز اور شارٹ فائیلرز کے خلاف ہر طرح کا قانونی ایکشن، ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کی بہتر مانیٹرنگ اور آڈٹ، گوشواروں کا ڈیسک آڈٹ اور فارمل ٹیکس آڈٹ، سیلز ٹیکس میں بہتر ریکوری انتظامی اصلاحات اور اقدامات شامل ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دسمبر 2016 جوکہ دوسری سہ ماہی کا آخری مہینہ تھا میں ایف بی آر نے ساڑھے اٹھارہ فیصد گروتھ کا ہدف حاصل کر لیا تھا اس لئے تیسری سہ ماہی کے آخری مہینے کا ٹارگٹ ایف بی آر کم وبیش حاصل کر لے گا جس کیلئے جامع پلان پر عملدرآمد شروع کرچکا ہے 25 مارچ 2017 کو ایڈوانس انکم ٹیکس جو بڑی نجی و پبلک کمپنیاں ادا کرتی ہیں وہ ایف بی آر کو ملے گا جو 60 سے ستر ارب روپے ہوگا جو کہ 25 مارچ 2017 کو ہفتہ وار تعطیل (ہفتہ اتوار) ہے اس لئے یہ ایڈوانس ٹیکس پرائیویٹ اور پبلک لمیٹڈ کمپنیاں 27 مارچ 2017 کو ادا کریں گی۔
تازہ ترین