• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لالیگا: میسی کے دو گولز ،بارسلونا کوویلنسیا کیخلاف فتح دلا دی

بارسلونا (جنگ نیوز) ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے دو گولز کی مدد سے بارسلونا نے لا لیگا فٹ بال چیمپئن  شپ مقابلے میں ویلنسیا کو 4-2 سے شکست دے دی ۔ دوبار کی لا لیگا چیمپئن بارسلونا نے یہاں کیمپ نیو میں کھیلے گئے دلچسپ میچ میں 10 کھلاڑیوں والی ویلنسیا کو دو گول کے فرق سے شکست دی اور اب وہ سرفہرست ریال میڈرڈ سے صرف دو پوائنٹس پیچھے ہے۔میچ کا پہلا گول ویلنسیا نے کھیل کے 29 ویں منٹ میں کیا ۔ جبکہ بارسلونا نے پہلا گول 35ویں منٹ میں کر کے برابرکر دیا ۔ میسی نے ٹیم کیلئے دو گول کئے پہلا 45 ویں منٹ میں جبکہ دوسرا 52 ویں منٹ میں کیا ۔ بارسلونا کی جانب سے فیصلہ کن گول آندرے گومز نے کھیل کے 89 ویں منٹ کیا۔ اور بارسلونا کو فتح دلائی ۔ ویلنسیاکا دوسرا گول ہدیدی نے 44 ویں منٹ میں کیا ۔لیگ کے دیگر میچوں میں ایٹلیٹکو میڈرڈ نے سیولا کو 3-1سے ہرایا ، اسپورٹنگ نے غرناطہ کو 3-1سے زیر کیا جبکہ سیلٹا ویگو نے ڈیپورٹیو کو 1-0سے شکست دی ۔  
تازہ ترین